سورج گرہن پر اسلام کے احکامات
سننے میں آرہا ہے کہ کل صبح 9 بجے پاکستان میں سورج گرہن ہوگا اور کافی اندھیرا چھا جائے گا ۔ سورج گرہن، چاند گرہن اثرات اور نجومی....؟؟ الحدیث،ترجمہ: رسول کریم.صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس دن سورج گرہن ہوا جس دن آپ علیہ السلام کے بیٹے ابراھیم کی وفات ہوئی، لوگ کہنے لگے کہ نبی پاک کے بیٹے کی وفات کی وجہ سے سورج گرہن ہوا ہے،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورج اور چاند کو گرہن کسی کی حیات یا وفات کی وجہ سے نہین لگتا، جب سورج گرہن یا چاند گرہن ہو تو نماز(نفل)پڑھو، اللہ سے دعا کرو..(بخاری حدیث 1043) . اسی قسم کی ایک اور حدیث پاک مین ہے کہ: الحدیث،ترجمہ: جب سورج گرہن یا چاند گرہن ہو تو اللہ کی بڑائی بیان کرو(ذکر اذکار کرو)، نوافل پڑھو اور صدقہ کرو...(بخاری حدیث1044) . ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ: الحدیث،ترجمہ: جب سورج گرہن ہو یا چاند گرہن ہو تو اللہ کا ذکر کرو..(بخاری حدیث نمبر3202) . چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت عام نوافل کی طرح نوافل پڑھنے چاہیے...البتہ اگر مکروہ وقت ہو تو نفل کے بجائے ذکر اذکار کرنا چاہیے، توبہ استغفار کرنا چاہیے، صدقہ خیرات کرنا چاہیے . وہ جو مشھور ہے کہ حمل وا...