Posts

Showing posts from 2020

سورج گرہن پر اسلام کے احکامات

سننے میں آرہا ہے کہ کل صبح 9 بجے پاکستان میں سورج گرہن ہوگا اور کافی اندھیرا چھا جائے گا ۔ سورج گرہن، چاند گرہن اثرات اور نجومی....؟؟ الحدیث،ترجمہ: رسول کریم.صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اس دن سورج گرہن ہوا جس دن آپ علیہ السلام کے بیٹے ابراھیم کی وفات ہوئی، لوگ کہنے لگے کہ نبی پاک کے بیٹے کی وفات کی وجہ سے سورج گرہن ہوا ہے،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سورج اور چاند کو گرہن کسی کی حیات یا وفات کی وجہ سے نہین لگتا، جب سورج گرہن یا چاند گرہن ہو تو نماز(نفل)پڑھو، اللہ سے دعا کرو..(بخاری حدیث 1043) . اسی قسم کی ایک اور حدیث پاک مین ہے کہ: الحدیث،ترجمہ: جب سورج گرہن یا چاند گرہن ہو تو اللہ کی بڑائی بیان کرو(ذکر اذکار کرو)، نوافل پڑھو اور صدقہ کرو...(بخاری حدیث1044) . ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ: الحدیث،ترجمہ: جب سورج گرہن ہو یا چاند گرہن ہو تو اللہ کا ذکر کرو..(بخاری حدیث نمبر3202) . چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت عام نوافل کی طرح نوافل پڑھنے چاہیے...البتہ اگر مکروہ وقت ہو تو نفل کے بجائے ذکر اذکار کرنا چاہیے، توبہ استغفار کرنا چاہیے، صدقہ خیرات کرنا چاہیے . وہ جو مشھور ہے کہ حمل وا...

Noha ki daleel ka rad.Matam

شیعوں کی مکاری دھوکے بازی منافقت....اور...چیلنج......!! نوحہ پر شیعہ کی مضبوط ترین دلیل اور اسکا جواب....!!سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت پے نوحہ،گریہ......؟؟ بی بی عائشہ کا نوحہ۔۔۔۔۔۔؟ انبیاء سابقین کا گریہ و نوحہ۔۔۔۔۔۔۔؟؟  . ماتمی شیعوں کی کئ کتب میں نوحے کی ایک مضبوط ترین دلیل یہ لکھی ہے کہ: اہلسنت کی معتبر ترین کتب صحاح ستہ سیرت ابن ہشام وغیرہ کتب میں ہے کہ حضرت حمزہ کی شھادت پر نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) خود بھی روئے اور کہا کہ حمزہ پر نوحہ کرنے والے کیوں نہیں، پھر حضرت حمزہ کی شھادت پر خوب نوحہ ہوا، گریہ و زاری ہوئی... . اس دلیل کو بحارالانوار ،اکمال الدین، ماتم حسینی، وسائل شیعہ ،منتھی الامال وغیرہ کئ کتابوں میں پرزور طریقے سے پیش کیا گیا ہے . جواب: ماتم نوحے کرنے والوں کے پاس جھوٹے بے بنیاد کمزور دلائل تو ہیں مگر مستند دلیل ان کے پاس نہیں... جھوٹی بے بنیاد ٹوٹی پھوٹی دلیل تو شیطان نے بھی دی تھی کہ آدم علیہ السلام کو سجدہ نہیں کرونگا کیونکہ وہ مٹی سے بنا ہے...جی ہاں ٹوٹی پھوٹی جھوٹی دلیل تو ہر ایک کے پاس ہوتی ہے... باطلوں منافقوں کے پاس بھی جھوٹی ٹوٹی پھوٹی دلیل ہوتی ہے جس سے...

Muhammad Ali mirza ka rad

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2943579352429848&id=100003334358641 تابعین عظام کے فضائل بزبان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور گستاخ پلمبر مرزا جہلی کا رد . پلمبر مرزا جہلمی کہتا ہے کہ۔۔۔خلاصہ: تابعین جھوٹ بولنے اور جھوٹی حدیثیں گھڑنے کے ماہر تھے(معاذ اللہ) ۔ پہلے ذرا تابعین کرام کی فضیلت بزبان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ملاحظہ فرمائیے  الحدیث:  قال النبي صلى الله عليه وسلم:" خيركم قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم. ترجمہ:  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سب سے بہتر میرے زمانہ کے لوگ (صحابہ) ہیں۔ پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے (تابعین) پھر وہ لوگ جو اس کے بھی بعد آئیں گے۔ (تبع تابعین)...(بخاری حدیث2651) . الحدیث:  ابي سعيد الخدري ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " ياتي على الناس زمان يغزو فئام من الناس، فيقال لهم: فيكم من راى رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فيقولون: نعم، فيفتح لهم، ثم يغزو فئام من الناس، فيقال لهم: فيكم من راى من صحب رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فيقولون: نعم، فيفتح لهم، ثم يغزو فئام من الناس، فيقال لهم: هل فيكم من را...

سید الشھداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کے فضائل

:سید الشہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالی  رسولُ اللّٰہ صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے معزز چچا  اور رضاعی بھائی خیرُ الشُّہَداء، سیّد الشُّہَداء حضرتِ سیّدنا امیر حمزہ بن عبدالمطلب رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ تھے۔ (طبقات ابن سعد، ج1،ص87۔ الاستیعاب،ج1،ص425)  پیدائش و کنیت:راجح قول کے مطابق آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ کی ولادت نبیِّ اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کی اس دنیا میں جلوہ گری سے دو سال ہوئی۔(اسد الغابہ،ج2،ص66) آپ   رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ کی کنیت ابو عمّارہ ہے۔(معجمِ کبیر،ج3،ص137)  سید الشہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالی مشاغل:آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ بہت حسین و جمیل تھے، خوبصور ت پیشانی، درمیانہ قد، چھریرا (دبلا پتلا) بدن، گول بازو جبکہ کلائیاں چوڑی تھیں۔ شعر و شاعری سے شغف تھا۔ شمشیر زنی، تیر اندازی اور پہلوانی کا بچپن سے شوق تھا۔ سیرو سیاحت کرنا، شکار کرنا مَن پسند مشغلہ تھا۔(تذکرہ سیدنا امیر حمزہ، ص17ملخصاً)  قبولِ اسلام: ایک مرتبہ  شکار سے لوٹ کر گھر پہنچے تو اطلاع ملی  کہ ابوجہل نے آپ کے بھتیجے محمد (صلَّی اللہ...

Reply to Muhammad Ali Mirza

صحیح مسلم کی حدیث «فِي أَصْحَابِي اثْنَا عَشَرَ مُنَافِقًا» کی درست تفھیم --------------------------------- ڈاکٹر حافظ محمد زبیر --------------------------------- بہت سے دوست سوال کر رہے ہیں کہ انجینیئر محمد علی مرزا کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں وہ صحیح مسلم کی ایک روایت بیان کر رہا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے صحابہ میں بارہ منافق ہیں کہ جن میں سے آٹھ جنت میں اس وقت تک داخل نہ ہوں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے سے نہ داخل ہو جائے اور وہ آٹھ پھوڑے کی بیماری سے مریں گے۔ اور اس روایت کے بیان کرنے کے بعد اشارتا کنایتا صحابہ پر طعن کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اب ان بارہ منافق صحابہ کے نام اپنے علمائے اہل سنت سے پوچھ لو لیکن وہ تمہیں بتلائیں گے نہیں۔ اس میں شک نہیں کہ صحیح مسلم کی جو روایت اس نے بیان کی ہے، وہ صحیح مسلم میں ایسے ہی موجود ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «فِي أَصْحَابِي اثْنَا عَشَرَ مُنَافِقًا»۔ ترجمہ: میرے صحابہ میں بارہ منافق ہیں۔ لیکن اس کے فورا بعد صحیح مسلم ہی کی ایک اور روایت کے الفاظ ہیں: «فِي أُمَّتِي اثْنَا عَشَرَ مُنَاف...

رزق حلال کی اہمیت

معارف الحدیث کتاب: کتاب المعاملات باب: حلال روزی حاصل کرنے کی فکروکوشش فرائض میں سے ہے حدیث نمبر: 1738 عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " طَلَبُ كَسْبِ الْحَلَالِ فَرِيضَةٌ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ " (رواه البيهقى فى شعب الايمان) ترجمہ: حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حلال حاصل کرنے کی فکر و کوشش فرض کے بعد فریضہ ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی) تشریح بسم اللہ الرحمن الرحیم معاشی معاملات ...... انسانوں کی فطری ضرورت اس باب میں خداوندی ہدایت اور اس کے بنیادی اصول اللہ تعالی نے انسان کو مدنی الطبع بنایا ہے یعنی انسان کی فطری ساخت ایسی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں باہمی تعاون اور معاملاتی لین دین کے محتاج ہیں ہر فرد اور طبقہ کی ضرورت دوسرے سے وابستہ ہے مثلا ایک مزدور جسکی زندگی کی ضرورت ہے بہت مختصر ہے جو صبح سے شام تک محنت مزدوری کرکے بس گزارہ کے پیسے حاصل کرتا ہے اسے بھی ضرورت ہے اس آدمی کی جس سے وہ اپنا اور بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے غلہ وغیرہ خرید سکے اورغلہ پیدا کرنے والے کاشتکار کو ضرورت ہے اس مزدور کی جس ...

کیا زمین ساکن ہے

زمین سورج چاند ساکن ہیں یا متحرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ خبر صحیح بمقابلہ مشاہدہ و حس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ ۔ شیخ الحدیث و التفسیر علامہ غلام رسول سعیدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: قرآن مجید رشد و ہدایت کی کتاب ہے فلسفہ اور سائنس کی کتاب نہیں ہے قرآن کریم نے اس سے بحث نہیں کی کہ(حقیتاً ماہیتاً)زمین ساکن ہے یا متحرک(تبیان القرآن9/699) ۔  یہی نظریہ مضبوط لگتا ہے کہ زمین سورج چاند کی حرکت یا سکون کے بارے میں قرآن مجید نے حقیقتا اور ماہیتا کچھ ارشاد نہیں فرمایا بلکہ قرآن مجید نے ظاہر کو بتاتے ہوئے  یہ فرمایا ہے کہ سورج اور چاند حرکت کر رہے ہیں۔۔۔۔بظاہر یہی لگتا ہے آنکھوں سے یہی لگتا ہے لیکن حقیقت اس کے خلاف ہو یہ بالکل ہو سکتا ہے...اگر حقیقتا مضبوط دلائل سے یہ ثابت ہو جائے کے سورج اور چاند متحرک نہیں بلکہ ساکن ہیں اور زمین ساکن نہیں متحرک ہے تو پھر یہ کہا جائے گا کہ قرآن مجید نے سوج چاند کو متحرک کہا ہے وہ ظاہر کے حساب سے کہا ہے ۔ ایک چیز ظاہرا متحرک ہو اور حقیقتا ساکن ہو ایسا ہو سکتا ہے  جیسے ہم ایک تیز رفتار ویگن یا کار میں بیٹھے ہوں تو باہر کی زمین اور درخت وغیرہ ہمیں حرکت کرتے ہوئے محسوس ہوتے ...

قبروں کا احترام اور سعودی حکومت کا طرز عمل

.....اب سعودی حکومت پر کیا واجب ہے.......... ..........قبروں کے آداب.و.احترام...........  ...........آٹھ شوال یومِ سیاہ.......... اہم سوال: کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا تھا کہ قبروں کو گرا کر زمین کے برابر کر دو...اور قبر پر مت لکھو،قبر کیسی ہونی چاہیے.....؟؟ . جواب: قَبْرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسَنَّمًا ترجمہ: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک مسنم یعنی اونٹ کے کوہان کی طرح کم و بیش ایک بالشت بلند تھی  (بخاري روایت1390) . صحابہ کرام نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو کم و بیش ایک بالشت زمین سے بلند کیا اگر قبر کو زمین کے برابر کرنے کا حکم ہوتا تو صحابہ کرام یہ کام نہ کرتے ۔ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُشَّ عَلَى قَبْرِهِ الْمَاءُ، وَوُضِعَ عَلَيْهِ حَصْبَاءُ مِنْ حَصْبَاءِ الْعَرْصَةِ، وَرُفِعَ قَبْرُهُ قَدْرَ شِبْرٍ ترجمہ: بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر پانی چھڑکا گیا اور ان کی قبر مبارک پر چھوٹی چھوٹی کنکریاں رکھی گئی اور اور نبی پاک کی قبر مبارک...

Muhammad Ali Mirza ka Rad

 مرزا جہلمی کا امام ترمذی پر اعتراض و بہتان کہ وہ ناصبی فرقہ واریت پھیلانے والے تھے.....اسکا تحقیقی رد اول اسلام کون لایا سیدنا علی یا سیدنا ابوبکر.....؟ . مرزا جہلمی کہتا ہےکہ...خلاصہ: امام ترمذی نے صحابی کے قول کو بعض محدثین کے قول کی وجہ سے رد کرکے فرقہ واریت بابائیت پھیلائی.... ناصبیت پھیلائی . جواب...و.تحقیق: امام ترمذی نے جو کہا کہ بعض اہل علم کا قول ہے کہ ابوبکر پہلے ایمان لائے یہ محض محدثین کا قول نہیں بلکہ خود بعض صحابہ اور کئ تابعین اسلاف کا قول ہے......امام ترمذی نے محدثین نہیں کہا بلکہ اہل علم کہا اور اہل علم میں صحابہ تابعین بعد کے اسلاف سب شامل . بعض صحابہ کرام کا فرمان ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق سب سے پہلے ایمان لائے چند حوالہ جات ملاحظہ کیجیے  . حوالہ1.2.3 صحابی سیدنا ابن عباس اور صحابی سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنھما کا قول سنیے: شَيْخٌ لَنَا قَالَ: أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ , عَنْ عَامِرٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَوْ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَيُّ النَّاسِ كَانَ أَوَّلَ إِسْلَامًا؟ فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتُ قَوْلَ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ: « [البحر البسيط] إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْ...

Best Treatmint for covid19

ہمیں یہ سچ جتنا بھی کڑوا لگے حقیقت یہی ہے کہ ہمیں چاہے چند دن چند ہفتے یا چند ماہ میں کرونا وائرس کا سامنا ضرور کرنا ہے۔ اگر ہم احتیاطی تدابیر کی جانب آئیں جیسا کہ ماسک پہننا ہاتھ نہ ملانا ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کرنا تو شاید ان ہدایات پر ڈاکٹر برادری سے زیادہ کوئی بھی سختی سے کاربند نہیں ہے۔ لیکن ڈاکٹرز میں شرح اموات انتہائی اونچی ہونا صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ احتیاطیں غیر موئثر ہیں۔ واحد احتیاط جو کارگر ہے وہ اپنے تمام اہل عیال کو لیکر گھر میں مکمل بند ہونے کے سوا کچھ نہیں۔ لیکن پاکستان جیسے معاشی بدحالی کے شکار ملک میں یہ کہنا بہت آسان ہے لیکن عملا ناممکن ہے۔ تو اس عفریت کا حل کیا ہے؟ سب سے پہلے ہمیں سمجھنا ہو گا کہ یہ وائرس کن صحت مند افراد  کو متاثر کر رہا ہے تو حیران کن طور پر یہ متمول اور احتیاط پسند افراد کو زیادہ موت کی وادی میں پہنچانے کا باعث بن رہا ہے۔ جبکہ یہ تناسب غریب اور سخت حالات کا سامنا کرنے والے افراد میں انتہائی کم ہے۔ اسی طرح جب ڈاکٹرز ہر جا ہاتھ سینیٹائز کرنے کا التزام کرتے ہیں تو دراصل وہ اپنے ہاتھوں کو ان مائیکروبز سے سینیٹائز کرتے ہیں جو اینٹی باڈیز ہمارے...

Hazrat Umar bin Abdul Aziz

*💔 ••• دل خـــراش واقعـــــہ•••* معتبر ذرائع سے خبـر موصول ہوئی معرة النعمان ادلب کے اندر ‏شام میں سفّاک بشار الاسد کے لئے لڑنے والی ایرانی مسلح رافضی ملیشیاؤں نے بشاری فوج کے ساتھ ملکر مسلمانوں کے آٹھویں خلیفہ *امیـر المؤمنین عمر بن عبدالعزیز* آپکی اہلیہ *فاطمہ بنت عبدالملک* آپکے خادم و دیگر اہل خانہ (رحمھم ﷲ) کی قبریں کھود کر باقیات کو نکالا پھر پوری قبروں کو جلا دیا اور خیر القرون کی ان مبارک قبروں میں غلاظت ڈال کر توہین کی.... ﷲ رب العزت کی ملعون حاسدین پر بے شمار لعنت برسے  عمـــر ثانی بنـو امیـہ کے عادل حکمـران عمــر بن عبدالعزیز رحمـــۃ اللّٰــہ تعالٰی علیہ جن کا شمار کبار تابعین کرام میں ہوتا ہے آپکی سیرت پر چنــد سنہرے اقوال پیش کئے جارہے خود بھی پڑھیں اور دیگر گروپس و احباب کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ملعون رافضیوں اور نام نہاد باطل تحریکوں کا خوب رد ہوسکے. جــزاکم اللّٰــہ خیـــرا •┄┅═══❁✿✿✿✿✿✿✿❁═══┅┄• *⚔️••• عظیـم الشـان خلیفــہ راشـد* 🌹 امـیر المؤمنین خلیفـہ راشـد سیـّدنا عمـر بـن عبدالعزیـز رحمـــۃ اللّٰه تعالٰی علیہ کے بارے میـں امام ذہبی رحمـــۃ اللّٰه تعالٰی علیہ فرما...

Miyan Bewi Ki Muhabat

آپ کی بیوی آپ کا ساتھی ہے۔۔۔  (چند چیزیں جو آپ اپنی بیوی کے ساتھ لازمی کریں)  1. اسے میٹھے عرفی ناموں سے پکاریں (نبیﷺ عائشہؓ کو "عاشُ" کہ کر پکارتے تھے)۔ 2.اس کے ساتھ  کوئی بھی حلال کھیل کھیلو (نبیﷺ عائشہؓ کے ساتھ دوڑ لگاتے تھے) اور جب شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کھیلتا ہے تو اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔  3.اس کے ساتھ حسن سلوک کرو اور اس کو ہر وہ چیز پیش کرو جس سے اس کا دل آپ کی طرف نرم ہوجائے (عرفات میں آخری خطبہ میں نبیﷺ کی طرف سے یہ انتباہ ہے) 4.اس کے لیے تحائف خریدیں بعض اوقات  ٹافی ھی کیوں نہ ہو (انہیں ایک بچے کی طرح سلوک کرنا پسند ہے)  6. گھریلو سرگرمیوں میں اس کی مدد کریں۔  جب بھی آپ موجود ہوں ، کھانا پکانے ،کپڑے دھونے ، کمرے کو صاف کرنے وغیرہ میں۔ (یہ سنت ہے)  7. اس کے والدین کی عزت کریں اور انھیں کبھی کبھی تحفہ دیں۔  8. ان اچھی باتوں اور کام کی تعریف کریں جو وہ آپ کے لیے کرتی رہی ہیں اور اس کے لئے ہمیشہ اس کا شکریہ ادا کرتے رہیں۔  اللہ فرماتا ہے؛  جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ میرا شکریہ ادا نہیں کرتا ہے۔ ...

Shab e Qadar

*ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﺭﺍﺕ* *یہ رات کیوں عطاء ہوئ ????* *تحریر رضوان فاروقی نقشبندی* لیلتہ ﺍﻟﻘﺪﺭ ﯾﺎ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﻋﺸﺮﮮ ﮐﯽ ﻃﺎﻕ ﺭﺍﺗﻮﮞ ‏( ﺍﮐﯿﺴﻮﯾﮟ، ﺗﺌﯿﺴﻮﯾﮟ، ﭘﭽﯿﺴﻮﯾﮟ، ﺳﺘﺎﺋﺴﻮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺘﯿﺴﻮﯾﮟ  ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺮﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﻗﺪﺭ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺭﺕ ﺑﮭﯽ ﻧﺎﺯﻝ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﻓﻀﯿﻠﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﮐﯿﺪ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ۔ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﻮ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ 83 ﺳﺎﻝ ﺍﻭﺭ 4 ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﺑﺎﺿﺎﺑﻄﮧ ﻧﺎﻡ ﻟﯿﻠۃ ﺍﻟﻘﺪﺭ ﻋﺮﻓﯿﺖ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ، ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﻨﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﮨﻞ ﺍﺳﻼﻡ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﺗﮩﺠﺪ ﺍﻭﺭ ﺗﻮﺑﮧ، ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ، حضرت ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﭘﺮ ﭘﮩﻠﯽ ﻭﺣﯽ ﻧﺎﺯﻝ ﮨﻮﺋﯽ ﺭﺳﻮﻣﺎﺕ ﻧﻔﻠﯽ ﻧﻤﺎﺯﯾﮟ، ﺫﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﺫﮐﺎﺭ، ﺗﻮﺑﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﺗﻼﻭﺕ ﻗﺮﺁﻥ، ﺍﻋﺘﮑﺎﻑ ، ﻧﻤﺎﺯ ﺗﮩﺠﺪ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺑﻨﯽ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺗﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﺩ ﮐﯿﺎ، ﺻﺤﺎﺑﮧؓ ﮐﻮ ﺭﺷﮏ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺭﺍﺕ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ۔ ﺑﻌﺾ ﺭﻭﺍﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﺍﻣﺘ...

Method of Eating

•               *" کھانے کے آداب​ "* 1۔کھانے کا مقصدجسم کو توانائی فراہم کرنا ہے تاکہ اللہ کے احکامات کی پیروی میں کارگر ہوسکے۔ (صحیح بخاری:1) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2۔کھانے میں حلال ،پاکیزہ اور عمدہ چیز کا انتخاب کرنا چاہیے۔ (البقرہ:168) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3۔ٹیک لگا کر کھانا درست نہیں ہے۔ (صحیح بخاری:5398) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4۔کھڑا ہو کر کھانا کھانے سے اللہ کے رسول ﷺنے منع کیا ہے۔ (صحیح مسلم:2024) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5۔کھانے کی نشست پر جب اہل علم اور بڑے موجود ہوں تو احتراما ان کے کھانا شروع کرنے کا انتظار کرنا چاہیے۔ (سنن ابو داود:3766) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6۔کھا نا ٹھنڈا کر کے کھانا باعث برکت ہے۔ ( سنن دارمی: 2211) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 7۔کھانے کے دوران ہڈیاں اور گٹھلیاں علیحدہ برتن میں رکھنی چاہیں۔ (صحیح مسلم:2042) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 8۔کھانے والی چیزیں (انگور ،کھجوروغیرہ )اجزاء کی صورت میں ہو تو ایک وقت میں ایک ہی پیس اٹھانا چاہیے۔ ( صحیح بخاری:5446) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 9۔کھانا اکھٹے ہو ک...

شب قدر لیلہ القدر کی فضیلت, نوافل, عبادات ,احادیث

شب قدر...علم...عبادت...........!! بابرکت بافضیلت راتوں میں شب بیداری کیسے کریں.......؟؟ . القران: لَیۡلَۃُ  الۡقَدۡرِ ۬ ۙ خَیۡرٌ  مِّنۡ  اَلۡفِ شَہۡرٍ ؕ ترجمہ:شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے (سورہ قدر آیت3) . الحدیث: فرفعت وعسى أن يكون خيرا لكم ترجمہ:شبِ قدر کا یقینی علم اٹھا لیا گیا ہے اور امید ہے کہ اسی میں تمھاری بھلائی ہے..(بخاری حدیث2023) . الحدیث: فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي الْوَتْرِ ترجمہ:شب قدر کو رمضان شریف کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو..(بخاری حدیث2016) . جماعت ِصحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین کےمطابق امیدِ قوی ہےکہ شب قدر ستائیس رمضان کی رات ہے (عمدۃ القاری شرح بخاری11/187) . اللہ کریم ہمیں ہر روز اور بالخصوص آج کی رات علم نوافل ذکر درود تلاوت زکواۃ فطرہ وغیرہ انفرادی و اجتماعی عبادات.و.نیکیوں کی توفیق دے…شب بیداری کی توفیق دے…اعمال عبادات قبول فرمائے . . 👈شب بیدری کیسے کریِں......................!! روزانہ ورنہ کم از کم بابرکت راتوں جیسے شب قدر شب معراج شب برات وغیرہ میں شب بیداری کرنی چاہیے کچھ نوا...

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے بڑا جاندار کون سا ہے... ویڈیو دیکھیں

Image

عید الفطر کا طریقہ

*عیدالفطر کی نماز کا طریقہ*   *پہلے نیت کریں* ☽ نیت کرتا ہوں میں دو رکعت نماز عیدالفطر کی زائد چھ تکبیروں کے ساتھ منہ میرا کعبہ شریف کی طرف واسطے اللہ تعالی کے پیچھے اس امام کے. امام تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ کرثنا پڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی. ⛤ پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے اسكے بعد امام قرآت کرےگایعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گااور رکوع سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل ہوگی 🌹دوسری رکعت کے لئے اٹھتے ہی امام قرآت کرے گا یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھےگا اس کے بعدرکوع میں جانے سے پہلے زائد تینوں تكبيرے ہوں گی ⛤پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دینا ہے یہاں تک زائد تكبيرے مکمل ہوگئ. ☽ اب اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھاے تکبیر کہہ کر رکوع میں جاینگے. ☽اور بس آگے کی ن...

صدقہ فطر فطرانہ کے مسائل

*🍂صَدَقَۃُ الْفِطْر کے مسائل اور ان کا حل.🍂* *📝سوال نمبــــــر(1)* *صدقۃ الفطر کا شرعی حکم کیا ہے ؟* *📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇* *صدقۃ الفطر واجب ہے.* *(📗👈جامع ترمذی،ابواب الزکوۃ، باب ماجاء فی صدقۃ الفطر، جلد 2 صفحہ 151 رقم الحدیث: 674 دارالمعرفۃ بیروت)* *نوٹ:* *صدقۃ الفطر کو فطرانہ اور فطرہ بھی کہتے ہیں.* *🍂___________🎄🎋🎄___________🍂* *📝الســــــــــوال نمبــــــر(2)* *صدقہ فطر مقرر کرنے کی کیا حکمتیں ہیں ؟* *📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇* *صدقۃ الفطر مقرر کرنے کی دو حکمتیں ہیں :* *1⃣ فضول اور بے ہودہ کلام سے روزوں کی طہارت ہو جائے.* *2⃣ مساکین کو روزی اور خوراک حاصل ہوجائے.* *(📗👈سنن ابو داؤد، کتاب الزکوۃ، باب زکوۃ الفطر، جلد 2 صفحہ 157 رقم الحدیث: 1609 دار احیاء التراث العربی بیروت)* *🍂___________🎄🎋🎄___________🍂* *📝الســــــــــوال نمبــــــر(3)* *صَدَقَۃُ الْفِطْر کِن پر واجب ہوتا ہے ؟* *📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇* *صَدَقۃُالفطر اُن تمام مسلمانوں  پر واجب ہوتا ہے، جو صاحبِ نِصاب ہوں اور ...

Syed Kafait Ali kafi Koi Gul Baqi Rehy ga

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه *مولانا سید کفایت علی کافی مرادآبادی علیہ رحمہ یوم شہادت 22 رمضان المبارک* سید کفایت علی کافیؒ  نے قلعہ  کی چھت پر کھڑے ہو کر ایک نظر بھاگتے انگریز کو دیکھا اور پھر سجدے میں گر گئے مرادآباد خالی ہو چکا تھا۔ انگریز سامراج شکست کھا چکا تھا سارا شہر سید کفایت علی کافیؒ کے گرد جمع ہوا نواب نے آگے بڑھ کر سید کفایت علی کافیؒ کا شکریہ ادا کیا اور "صدرالشریعہ" کے عہدے سے نوازا 1857 کی تحریک کچلی جا چکی تھی انگریز دوبارہ حاکم بن چکا تھا مرآدباد پر پھر سے انگریز قابض ہو چکا تھا سید کفایت علی کافیؒ گرفتاری سے قبل انگریز کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کر چکے  تھے  جسے بدایوں،بریلی،اترکھنڈ میں ہر جگہ مسلمانوں کو پڑھ کر سنایا گیا تھا جب سورج پہاڑ کی اوٹ میں روپوش ہو رہا تھا عین اسی وقت انگریز افسر سید کفایت علی کافیؒ کے پاس آیا اور بولا "آپ اب بوڑھے ہو گئے ہو آپ کا بڑھاپا دیکھ کر میں آپ پر ترس کھانے کو تیار ہوں موت سے بچنا چاہتے ہو تو اپنا جہاد کا فتوی واپس لے لو آپ کو رہا کر دیا جائے گا" سید کفایت علی کافیؒ نے حقارت سے ا...