Posts

Showing posts from May, 2020

Muhammad Ali Mirza ka Rad

 مرزا جہلمی کا امام ترمذی پر اعتراض و بہتان کہ وہ ناصبی فرقہ واریت پھیلانے والے تھے.....اسکا تحقیقی رد اول اسلام کون لایا سیدنا علی یا سیدنا ابوبکر.....؟ . مرزا جہلمی کہتا ہےکہ...خلاصہ: امام ترمذی نے صحابی کے قول کو بعض محدثین کے قول کی وجہ سے رد کرکے فرقہ واریت بابائیت پھیلائی.... ناصبیت پھیلائی . جواب...و.تحقیق: امام ترمذی نے جو کہا کہ بعض اہل علم کا قول ہے کہ ابوبکر پہلے ایمان لائے یہ محض محدثین کا قول نہیں بلکہ خود بعض صحابہ اور کئ تابعین اسلاف کا قول ہے......امام ترمذی نے محدثین نہیں کہا بلکہ اہل علم کہا اور اہل علم میں صحابہ تابعین بعد کے اسلاف سب شامل . بعض صحابہ کرام کا فرمان ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق سب سے پہلے ایمان لائے چند حوالہ جات ملاحظہ کیجیے  . حوالہ1.2.3 صحابی سیدنا ابن عباس اور صحابی سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنھما کا قول سنیے: شَيْخٌ لَنَا قَالَ: أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ , عَنْ عَامِرٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَوْ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَيُّ النَّاسِ كَانَ أَوَّلَ إِسْلَامًا؟ فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتُ قَوْلَ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ: « [البحر البسيط] إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْ...

Best Treatmint for covid19

ہمیں یہ سچ جتنا بھی کڑوا لگے حقیقت یہی ہے کہ ہمیں چاہے چند دن چند ہفتے یا چند ماہ میں کرونا وائرس کا سامنا ضرور کرنا ہے۔ اگر ہم احتیاطی تدابیر کی جانب آئیں جیسا کہ ماسک پہننا ہاتھ نہ ملانا ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کرنا تو شاید ان ہدایات پر ڈاکٹر برادری سے زیادہ کوئی بھی سختی سے کاربند نہیں ہے۔ لیکن ڈاکٹرز میں شرح اموات انتہائی اونچی ہونا صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ احتیاطیں غیر موئثر ہیں۔ واحد احتیاط جو کارگر ہے وہ اپنے تمام اہل عیال کو لیکر گھر میں مکمل بند ہونے کے سوا کچھ نہیں۔ لیکن پاکستان جیسے معاشی بدحالی کے شکار ملک میں یہ کہنا بہت آسان ہے لیکن عملا ناممکن ہے۔ تو اس عفریت کا حل کیا ہے؟ سب سے پہلے ہمیں سمجھنا ہو گا کہ یہ وائرس کن صحت مند افراد  کو متاثر کر رہا ہے تو حیران کن طور پر یہ متمول اور احتیاط پسند افراد کو زیادہ موت کی وادی میں پہنچانے کا باعث بن رہا ہے۔ جبکہ یہ تناسب غریب اور سخت حالات کا سامنا کرنے والے افراد میں انتہائی کم ہے۔ اسی طرح جب ڈاکٹرز ہر جا ہاتھ سینیٹائز کرنے کا التزام کرتے ہیں تو دراصل وہ اپنے ہاتھوں کو ان مائیکروبز سے سینیٹائز کرتے ہیں جو اینٹی باڈیز ہمارے...

Hazrat Umar bin Abdul Aziz

*💔 ••• دل خـــراش واقعـــــہ•••* معتبر ذرائع سے خبـر موصول ہوئی معرة النعمان ادلب کے اندر ‏شام میں سفّاک بشار الاسد کے لئے لڑنے والی ایرانی مسلح رافضی ملیشیاؤں نے بشاری فوج کے ساتھ ملکر مسلمانوں کے آٹھویں خلیفہ *امیـر المؤمنین عمر بن عبدالعزیز* آپکی اہلیہ *فاطمہ بنت عبدالملک* آپکے خادم و دیگر اہل خانہ (رحمھم ﷲ) کی قبریں کھود کر باقیات کو نکالا پھر پوری قبروں کو جلا دیا اور خیر القرون کی ان مبارک قبروں میں غلاظت ڈال کر توہین کی.... ﷲ رب العزت کی ملعون حاسدین پر بے شمار لعنت برسے  عمـــر ثانی بنـو امیـہ کے عادل حکمـران عمــر بن عبدالعزیز رحمـــۃ اللّٰــہ تعالٰی علیہ جن کا شمار کبار تابعین کرام میں ہوتا ہے آپکی سیرت پر چنــد سنہرے اقوال پیش کئے جارہے خود بھی پڑھیں اور دیگر گروپس و احباب کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ملعون رافضیوں اور نام نہاد باطل تحریکوں کا خوب رد ہوسکے. جــزاکم اللّٰــہ خیـــرا •┄┅═══❁✿✿✿✿✿✿✿❁═══┅┄• *⚔️••• عظیـم الشـان خلیفــہ راشـد* 🌹 امـیر المؤمنین خلیفـہ راشـد سیـّدنا عمـر بـن عبدالعزیـز رحمـــۃ اللّٰه تعالٰی علیہ کے بارے میـں امام ذہبی رحمـــۃ اللّٰه تعالٰی علیہ فرما...

Miyan Bewi Ki Muhabat

آپ کی بیوی آپ کا ساتھی ہے۔۔۔  (چند چیزیں جو آپ اپنی بیوی کے ساتھ لازمی کریں)  1. اسے میٹھے عرفی ناموں سے پکاریں (نبیﷺ عائشہؓ کو "عاشُ" کہ کر پکارتے تھے)۔ 2.اس کے ساتھ  کوئی بھی حلال کھیل کھیلو (نبیﷺ عائشہؓ کے ساتھ دوڑ لگاتے تھے) اور جب شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کھیلتا ہے تو اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔  3.اس کے ساتھ حسن سلوک کرو اور اس کو ہر وہ چیز پیش کرو جس سے اس کا دل آپ کی طرف نرم ہوجائے (عرفات میں آخری خطبہ میں نبیﷺ کی طرف سے یہ انتباہ ہے) 4.اس کے لیے تحائف خریدیں بعض اوقات  ٹافی ھی کیوں نہ ہو (انہیں ایک بچے کی طرح سلوک کرنا پسند ہے)  6. گھریلو سرگرمیوں میں اس کی مدد کریں۔  جب بھی آپ موجود ہوں ، کھانا پکانے ،کپڑے دھونے ، کمرے کو صاف کرنے وغیرہ میں۔ (یہ سنت ہے)  7. اس کے والدین کی عزت کریں اور انھیں کبھی کبھی تحفہ دیں۔  8. ان اچھی باتوں اور کام کی تعریف کریں جو وہ آپ کے لیے کرتی رہی ہیں اور اس کے لئے ہمیشہ اس کا شکریہ ادا کرتے رہیں۔  اللہ فرماتا ہے؛  جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ میرا شکریہ ادا نہیں کرتا ہے۔ ...

Shab e Qadar

*ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﺭﺍﺕ* *یہ رات کیوں عطاء ہوئ ????* *تحریر رضوان فاروقی نقشبندی* لیلتہ ﺍﻟﻘﺪﺭ ﯾﺎ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﻋﺸﺮﮮ ﮐﯽ ﻃﺎﻕ ﺭﺍﺗﻮﮞ ‏( ﺍﮐﯿﺴﻮﯾﮟ، ﺗﺌﯿﺴﻮﯾﮟ، ﭘﭽﯿﺴﻮﯾﮟ، ﺳﺘﺎﺋﺴﻮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺘﯿﺴﻮﯾﮟ  ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺮﯾﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﻗﺪﺭ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺭﺕ ﺑﮭﯽ ﻧﺎﺯﻝ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﮩﺖ ﻓﻀﯿﻠﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﮐﯿﺪ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ۔ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﻮ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﻋﺒﺎﺩﺕ 83 ﺳﺎﻝ ﺍﻭﺭ 4 ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺑﻨﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﺑﺎﺿﺎﺑﻄﮧ ﻧﺎﻡ ﻟﯿﻠۃ ﺍﻟﻘﺪﺭ ﻋﺮﻓﯿﺖ ﺷﺐ ﻗﺪﺭ، ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﻣﻨﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﮨﻞ ﺍﺳﻼﻡ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻧﻤﺎﺯ ﺗﮩﺠﺪ ﺍﻭﺭ ﺗﻮﺑﮧ، ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ، حضرت ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﭘﺮ ﭘﮩﻠﯽ ﻭﺣﯽ ﻧﺎﺯﻝ ﮨﻮﺋﯽ ﺭﺳﻮﻣﺎﺕ ﻧﻔﻠﯽ ﻧﻤﺎﺯﯾﮟ، ﺫﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﺫﮐﺎﺭ، ﺗﻮﺑﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﻐﻔﺎﺭ ﺗﻼﻭﺕ ﻗﺮﺁﻥ، ﺍﻋﺘﮑﺎﻑ ، ﻧﻤﺎﺯ ﺗﮩﺠﺪ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺑﻨﯽ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺗﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﺩ ﮐﯿﺎ، ﺻﺤﺎﺑﮧؓ ﮐﻮ ﺭﺷﮏ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺭﺍﺕ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ۔ ﺑﻌﺾ ﺭﻭﺍﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﺍﻣﺘ...

Method of Eating

•               *" کھانے کے آداب​ "* 1۔کھانے کا مقصدجسم کو توانائی فراہم کرنا ہے تاکہ اللہ کے احکامات کی پیروی میں کارگر ہوسکے۔ (صحیح بخاری:1) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2۔کھانے میں حلال ،پاکیزہ اور عمدہ چیز کا انتخاب کرنا چاہیے۔ (البقرہ:168) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3۔ٹیک لگا کر کھانا درست نہیں ہے۔ (صحیح بخاری:5398) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4۔کھڑا ہو کر کھانا کھانے سے اللہ کے رسول ﷺنے منع کیا ہے۔ (صحیح مسلم:2024) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5۔کھانے کی نشست پر جب اہل علم اور بڑے موجود ہوں تو احتراما ان کے کھانا شروع کرنے کا انتظار کرنا چاہیے۔ (سنن ابو داود:3766) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6۔کھا نا ٹھنڈا کر کے کھانا باعث برکت ہے۔ ( سنن دارمی: 2211) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 7۔کھانے کے دوران ہڈیاں اور گٹھلیاں علیحدہ برتن میں رکھنی چاہیں۔ (صحیح مسلم:2042) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 8۔کھانے والی چیزیں (انگور ،کھجوروغیرہ )اجزاء کی صورت میں ہو تو ایک وقت میں ایک ہی پیس اٹھانا چاہیے۔ ( صحیح بخاری:5446) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 9۔کھانا اکھٹے ہو ک...

شب قدر لیلہ القدر کی فضیلت, نوافل, عبادات ,احادیث

شب قدر...علم...عبادت...........!! بابرکت بافضیلت راتوں میں شب بیداری کیسے کریں.......؟؟ . القران: لَیۡلَۃُ  الۡقَدۡرِ ۬ ۙ خَیۡرٌ  مِّنۡ  اَلۡفِ شَہۡرٍ ؕ ترجمہ:شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے (سورہ قدر آیت3) . الحدیث: فرفعت وعسى أن يكون خيرا لكم ترجمہ:شبِ قدر کا یقینی علم اٹھا لیا گیا ہے اور امید ہے کہ اسی میں تمھاری بھلائی ہے..(بخاری حدیث2023) . الحدیث: فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي الْوَتْرِ ترجمہ:شب قدر کو رمضان شریف کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو..(بخاری حدیث2016) . جماعت ِصحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین کےمطابق امیدِ قوی ہےکہ شب قدر ستائیس رمضان کی رات ہے (عمدۃ القاری شرح بخاری11/187) . اللہ کریم ہمیں ہر روز اور بالخصوص آج کی رات علم نوافل ذکر درود تلاوت زکواۃ فطرہ وغیرہ انفرادی و اجتماعی عبادات.و.نیکیوں کی توفیق دے…شب بیداری کی توفیق دے…اعمال عبادات قبول فرمائے . . 👈شب بیدری کیسے کریِں......................!! روزانہ ورنہ کم از کم بابرکت راتوں جیسے شب قدر شب معراج شب برات وغیرہ میں شب بیداری کرنی چاہیے کچھ نوا...

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے بڑا جاندار کون سا ہے... ویڈیو دیکھیں

Image

عید الفطر کا طریقہ

*عیدالفطر کی نماز کا طریقہ*   *پہلے نیت کریں* ☽ نیت کرتا ہوں میں دو رکعت نماز عیدالفطر کی زائد چھ تکبیروں کے ساتھ منہ میرا کعبہ شریف کی طرف واسطے اللہ تعالی کے پیچھے اس امام کے. امام تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ کرثنا پڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی. ⛤ پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے اسكے بعد امام قرآت کرےگایعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گااور رکوع سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل ہوگی 🌹دوسری رکعت کے لئے اٹھتے ہی امام قرآت کرے گا یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھےگا اس کے بعدرکوع میں جانے سے پہلے زائد تینوں تكبيرے ہوں گی ⛤پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے ⛤تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دینا ہے یہاں تک زائد تكبيرے مکمل ہوگئ. ☽ اب اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھاے تکبیر کہہ کر رکوع میں جاینگے. ☽اور بس آگے کی ن...

صدقہ فطر فطرانہ کے مسائل

*🍂صَدَقَۃُ الْفِطْر کے مسائل اور ان کا حل.🍂* *📝سوال نمبــــــر(1)* *صدقۃ الفطر کا شرعی حکم کیا ہے ؟* *📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇* *صدقۃ الفطر واجب ہے.* *(📗👈جامع ترمذی،ابواب الزکوۃ، باب ماجاء فی صدقۃ الفطر، جلد 2 صفحہ 151 رقم الحدیث: 674 دارالمعرفۃ بیروت)* *نوٹ:* *صدقۃ الفطر کو فطرانہ اور فطرہ بھی کہتے ہیں.* *🍂___________🎄🎋🎄___________🍂* *📝الســــــــــوال نمبــــــر(2)* *صدقہ فطر مقرر کرنے کی کیا حکمتیں ہیں ؟* *📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇* *صدقۃ الفطر مقرر کرنے کی دو حکمتیں ہیں :* *1⃣ فضول اور بے ہودہ کلام سے روزوں کی طہارت ہو جائے.* *2⃣ مساکین کو روزی اور خوراک حاصل ہوجائے.* *(📗👈سنن ابو داؤد، کتاب الزکوۃ، باب زکوۃ الفطر، جلد 2 صفحہ 157 رقم الحدیث: 1609 دار احیاء التراث العربی بیروت)* *🍂___________🎄🎋🎄___________🍂* *📝الســــــــــوال نمبــــــر(3)* *صَدَقَۃُ الْفِطْر کِن پر واجب ہوتا ہے ؟* *📝الجـــــــــــــواب: بعون الملک الوھاب👇* *صَدَقۃُالفطر اُن تمام مسلمانوں  پر واجب ہوتا ہے، جو صاحبِ نِصاب ہوں اور ...

Syed Kafait Ali kafi Koi Gul Baqi Rehy ga

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه *مولانا سید کفایت علی کافی مرادآبادی علیہ رحمہ یوم شہادت 22 رمضان المبارک* سید کفایت علی کافیؒ  نے قلعہ  کی چھت پر کھڑے ہو کر ایک نظر بھاگتے انگریز کو دیکھا اور پھر سجدے میں گر گئے مرادآباد خالی ہو چکا تھا۔ انگریز سامراج شکست کھا چکا تھا سارا شہر سید کفایت علی کافیؒ کے گرد جمع ہوا نواب نے آگے بڑھ کر سید کفایت علی کافیؒ کا شکریہ ادا کیا اور "صدرالشریعہ" کے عہدے سے نوازا 1857 کی تحریک کچلی جا چکی تھی انگریز دوبارہ حاکم بن چکا تھا مرآدباد پر پھر سے انگریز قابض ہو چکا تھا سید کفایت علی کافیؒ گرفتاری سے قبل انگریز کے خلاف جہاد کا فتوی صادر کر چکے  تھے  جسے بدایوں،بریلی،اترکھنڈ میں ہر جگہ مسلمانوں کو پڑھ کر سنایا گیا تھا جب سورج پہاڑ کی اوٹ میں روپوش ہو رہا تھا عین اسی وقت انگریز افسر سید کفایت علی کافیؒ کے پاس آیا اور بولا "آپ اب بوڑھے ہو گئے ہو آپ کا بڑھاپا دیکھ کر میں آپ پر ترس کھانے کو تیار ہوں موت سے بچنا چاہتے ہو تو اپنا جہاد کا فتوی واپس لے لو آپ کو رہا کر دیا جائے گا" سید کفایت علی کافیؒ نے حقارت سے ا...

زکوٰۃ سے متعلق ہر بنیادی سوال کا جواب

🏮﷽🌙 *💰زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات۔۔*  عوام، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں،سب  کے لیے *کچھ رقوم اور ان کی زکوۃ* 💠40ہزار پر ایک ہزار روپے 40000 ÷ 40=1000 💠80 ہزار پر دو ہزار روپے 80000÷40=2000 💠ایک لاکھ پر ڈھائی ہزارروپے 100000÷40=2500 💠دولاکھ پر پانچ ہزارروپے 200000÷40=5000 💠تین لاکھ پر ساڑھے سات ہزار زکوٰۃ 300000÷40=7500 💠چارلاکھ پر دس ہزار روپے 400000÷40=10000 💠پانچ لاکھ پر ساڑھے بارہ ہزار روپے 500000÷40=12500 💠دس لاکھ پر پچیس ہزارروپے 1000000÷40=25000 💠بیس لاکھ پر پچاس ہزار روپے 2000000÷40=50000 💠تیس لاکھ پر پچھتر ہزارروپے 3000000÷40=75000 💠40 لاکھ پر ایک لاکھ روپے 4000000÷40=100000 💠50 لاکھ پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے 5000000÷40=125000 💠ایک کروڑ پر ڈھائی لاکھ روپے 10000000÷40=250000 🌙🏮⤵ *💰زکوۃ ان چیزوں پر واجب ہے* ✅سونا چاندی ✅سونے چاندی کے زیورات ✅نقدی یا نقد پذیر دستاویزات ✅مال تجارت ✅بیچ کر نفع کمانے کی نیت سے لیا گیاپلاٹ ✅کاروبار کی نیت سے خریدی گئی  تمام چیزیں ✅کمیٹی کی جمع کرا...

مولا علی رضی اللہ عنہ کی محبت

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ انصار میں سے ہیں۔ ہم منافقوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بغض و عداوت کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔ (جامع الترمذي، 2، 213) فرمایا کہ اپنے دور میں ہمیں اگر کسی منافق کی پہچان کرنی ہوتی تو یہ پہچان حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بغض سے کر لیتے جس کے دل میں حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ کا بغض ہوتا صحابہ رضی اللہ عنہ پہچان لیتے کہ وہ منافق ہے اس لئے کہ صحابہ رضی اللہ عنہ بھی جانتے تھے کہ ولایت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ علی شیر خدا رضی اللہ عنہ سے چلے گا۔ اس مفہوم کی دیگر روایات مندرجہ ذیل کتب میں بھی منقول ہیں۔ 1. سنن نسائي، 8 : 116، کتاب الايمان، باب علامة الايمان 2. سنن نسائي، 8 : 117، کتاب الايمان، باب علامة المنافق 3. سنن ابن ماجه، 1 : 42، المقدمه، فضل علي رضي الله عنه بن ابي طالب رضي الله عنه، ح : 131

مصطفٰی جان رحمت پہ لاکھوں سلام

*مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام* *شمعِ بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام* مِہرِ چرخِ نبوّت پہ روشن دُرود گُلِ باغِ رسالت پہ لاکھوں سلام شہر یارِ اِرم تاجْدارِ حرم نو بہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام شبِ اَسریٰ کے دولھا پہ دائم دُرود نوشۂ بزمِ جنّت پہ لاکھوں سلام عرش کی زیب و زینت پہ عرشی دُرود فرش کی طِیب و نزہت پہ لاکھوں سلام نورِ عینِ لطافت پہ اَلطف دُرود زیب و زَینِ نظافت پہ لاکھوں سلام سروِ نازِ قِدَم مغزِ رازِ حِکَم یکّہ تازِ فضیلت پہ لاکھوں سلام نقطۂ سِرِّ وحدت پہ یکتا دُرود مرکزِ دورِ کثرت پہ لاکھوں سلام صاحبِ رَجعتِ شمس و شقّ القمر نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام جس کے زیرِ لِوا آدم و من سوا اس سزائے سیادت پہ لاکھوں سلام عرش تا فرش ہے جس کے زیرِ نگیں اس کی قاہر ریاست پہ لاکھوں سلام اصلِ ہر بُود و بہبود تخمِ وجود قاسمِ کنزِ نعمت پہ لاکھوں سلام فتحِ بابِ نبوّت پہ بے حد دُرود ختمِ دورِ رسالت پہ لاکھوں سلام شرقِ انوارِ قدرت پہ نوری دُرود فَتقِ اَزہارِ قربت پہ لاکھوں سلام بے سہیم و قسیم و عدیل و مَثیل جوہرِ فردِ عزّت پہ لاکھوں سلام سرِّ غیبِ ہدایت پہ غی...

Will power قوت ارادی

⚡  قوت ارادی (Will power) ⚡ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ خواہشات اور مقاصد کو عملی جامہ پہنانے... مایوسی کی شب تاریک کو روشن کرنے.... منتشر خیالات کو منظم کرنے.... جذبوں کو صحیح سمت دینے.... انسانی اعضا کو تحریک دینے میں جس قوت کا کلیدی کردار ہے... وہ قوت ــــ ” قوت ارادی“ ہے۔  قوت ارادی ہے کیا........ پیدا کیسے ہوتی ہے.....اس کے فوائد.... ؟؟ اگر آپ ان سُوالات کے جوابات جاننے کا ” ارادہ“ رکھتے ہیں.... تو اس مضمون کا مطالعہ کیجیے!! « ارادہ پیدا کہاں ہوتا ہے »  اس کے متعلق مختلف نظریات ہیں... صوفیہ کے نزدیک انسانی دل  جسم میں بادشاہ کی حیثیت رکھتا ہے، دماغ وزیر اور باقی اعضا رعایا.... دل ہی سوچتا اور ارادہ کرتا ہے ... جب کہ سائنس کے نزدیک کسی بھی کام کے متعلق سوچنے اور ارادہ کرنے کا کام دماغ کا ہے.... اس مضمون میں صوفیہ کے ہی نظریے کے مطابق کلام کیا جائے گا۔ سب سے پہلے قلبِ انسانی میں کسی کام کے کرنے نہ کرنے کی رغبت پیدا ہوتی ہے، پھر قلب نفس یا عقل کے مشورے کے مطابق اس کام کے کرنے یا نہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے..... اور اعضا اس ارا...

منقبت مولا علی رضی اللہُ تعالیٰ عنہ

منقبتِ حیدر کرار  رضی اللہ عنہ خدا کے شیر ، اے مولائے کائنات علی شرَف کا گوہرِ یکتا، تری حیات علی مُحیطِ کون ومکاں تیرا جلوۂ اِدراک تری چمک سے بھرا ظَرفِ شَشْ جِہات علی پڑے ہیں فکر و نظر کے کلیم حیرت میں ہیں طُور علم پہ تیری تجلّیات علی تو لا جواب ہے جس رخ سے بھی تجھے دیکھا کہ اک خزینہ عظمت ہے تیری ذات علی نگاہِ کون و مکاں میں نہیں بَدَل تیرا ہے بـے مثال ترا جوہر صفات علی خدا کے فضل سے تجھ کو ملی ہے وہ قدرت زمانہ ہے ترےزیرِ تصرُّفات علی اشارہ کردو تو نظم جہاں سنور جائے نظر کرو تو بدل دو مُقدَّرات علی حُدودِ بزم جہاں ترے سامنے کوتاہ وسیع تر، تری چشم مُشاہِدات علی ترے بغیر ترقی کا ہرسفر ناقص کہ تیرا عشق ہے ُمہرِکمالیات علی ترا وجود ہے دروازۂ علوم رسول بسا ہے تجھ میں جہانِ مُکاشفات علی بنے وہ ذرۂ خاکی حریفِ ماہ و نجوم پڑی  ہے جن پہ تری چشم التفات علی نہ ہو سکے گی کما حقہُ تری توصیف خمیدہ سر ہیں زبان و قلم، دوات علی نہ کیوں رکھیں صدَفِ دل میں یہ گہر مومن ہے تجھ سے عشق و وفا باعث نجات علی بھنور سے کشتیٔ اسلام پار کر دیجے کہ ...

شان مولا علی قلم امام احمد رضا

امام اہلسنت اور شان علی رضی اللہ عنہ۔۔ امام اہلسنت نے مطلع القمرین میں مولی علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی شان میں بہت دلنشین کلام فرمایا ، آپ بھی پڑھیے اور اس کلام سے لطف اندوز ہوں امام اہلسنّت مولی علی رضی اللہ عنہ کے فضائل خاصہ کے منکرین پر رد کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! 🔹 ہاں وہ کون ہے؟ کہ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ مختلف پیڑوں سے ہیں او میں اور وہ ایک درخت سے ہیں۔۔ ہاں! وہ علی مرتضیٰ ہے مصطفی کی شاخ اور آل مصطفیٰ کی جڑ۔ 🔹 ہاں وہ کون تھا؟ جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر میں بھیجا جب وہ ہمارا محبوب روانہ ہوا محبت مصطفوی نے جوش فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کی " اللہم لا تمتنی حتی ترینی علیا" الہیٰ مجھے دنیا سے نہ اٹھانا جب تک علی کو نہ دیکھ لوں۔۔ ہاں! وہ علی ہے محبوب خدا و مطلوب مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم و رضی اللہ عنہ 🔹 ہاں وہ کون ہے؟ جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اللہ نے ہر نبی کی ذریت اس کی صلب میں رکھی اور میری ذریت اس کی پشت میں۔۔ ہاں! وہ علی ہے ابو الآئمۃ الط...

Shiya Ka Sahaba Kiram Bary Aqida

کٹر شیعہ کا ایک کفر.......................!! اللہ ہداہت دے شیعہ کے دو فتوے،نظریے ملاحظہ کیجیے ①شیعہ کا پہلا فتوی و نظریہ: صحابہ کرام کی تعریف و توصیف . أن رسول الله صلى الله عليه وآله قال: ما  وجدتم في كتاب الله عز وجل فالعمل لكم به، ولا عذر لكم في تركه، وما لم يكن في كتاب الله عز وجل وكانت في سنة مني فلا عذر لكم في ترك سنتي، وما لم يكن فيه سنة مني فما قال أصحابي فقولوا، إنما مثل أصحابي فيكم كمثل النجوم، بأيها أخذ اهتدي، وبأي أقاويل أصحابي أخذتم اهتديتم، واختلاف أصحابي لكم رحمة. ترجمہ: بےشک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کہ جو کچھ قرآن میں ہے اس پر عمل لازم ، اس کے ترک پر کوئی عذر مقبول نہیں…پس اگر کتاب اللہ میں نہ ملے تو میرے سنت میں ڈھنڈو سنت میں مل جائے تو عمل لازم ، جس کے ترک پر کوئی عذر مسموع نہ ہوگا اور اگر قرآن و سنت میں نہ پاؤ تو میرے صحابہ کے اقوال میں تلاش کرو، میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کے قول کو بھی اختیار کرو گے ہدایت پاؤ گے اور سنو میرے اصحاب(صحابہ اہلبیت) کا اختلاف رحمت ہے (احتجاج طبرسی2/105) . وقال عليه السلام: يهلك في رجلان: محب ...

Mola Ali K Shiyon K Bary Men 4Farman

حق چار یار کی نسبت سے حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے 4 اقوال شیعوں کے متعلق...............!! #اللہ_سمجھ_و_ہدایت_دے . ①حضرت علی رضی اللہ عنہ نے شیعوں سے فرمایا: میں تمھیں وعظ و نصیحت کرتا ہوں، سمجھاتا ہوں مگر تم لوگ(وعظ نصیحت ہدایت) سے نفرت کرتے ہو گویا تم بدصورت بھگوڑے(بزدل،نافرمان) گدھے ہو....(شیعہ کی معتبر کتاب احتجاج طبرسی1/231) #نافرمان_عیاش_فسادی_مکار_گدھے_کون؟ . . ②حضرت علی رض اللہ عنہ نے شیعوں سے فرمایا: رأيت أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم فما أرى أحداً يشبههم منكم لقد كانوا يصبحون شعثاً غبراً وقد باتوا سجداً وقياماً، يراوحون بين جباههم وخدودهم، ويقفون على مثل الجمر من ذكر معادهم كأن بين أعينهم ركب المعزي من طول سجودهم، إذا ذكر الله هملت أعينهم حتى تبل جيوبهم، ومادوا كما يميد الشجر يوم الريح العاصف خوفاً من العقاب ورجاءً للثواب یعنی: اللہ کی قسم میں نے اصحاب محمد یعنی صحابہ کرام(صلی اللہ علیہ وسلم، و رضی اللہ عنھم) کو دیکھا ہے، وہ عجر و انکساری والے، باوفا اور بہت نیک و کار تھے تم(شیعوں)میں سے کوئی بھی انکی مثل نہیں... (تمام شیعوں کے مطابق صحیح و معتبر تری...

Mola Ali ki Muhabat

سیدنا علی کا اصلی محب و پیروکار کون..............؟؟ . ①جو سیدنا معاویہ وغیرہ کی مذمت لعن طعن و تبراء کرے وہ اصلی محب و پیروکار ہے یا وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو یہ سب نہ کرے بلکہ تعریف کرے....؟؟ . ②وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو کہے کہ معاویہ علی کا دشمن تھا یا وہ  جوکہے کہ نفرت.و.دشمنی نہ تھی......؟؟ . ③وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو سیدنا سفیان و معاویہ کے قبل از اسلام کرتوت بتاتا پھرے یا وہ جو کہے کہ اللہ و رسول نے معاف کردیا تو کیون دھرائیں.....؟؟ . ④وہ اصلی محب و ہیروکار ہے جو خلفاء راشدین صحابہ کے بغض میں انکا نام تک نہ لے اپنے بچوں کے نام صحابہ کے نام پے نہ رکھے یا وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو صحابہ اہلبیت دونوں کے ناموں پے نام رکھے.....؟؟ . ⑤وہ اصلی محب و پیروکار ہے جو کہے کہ معاویہ اور انکا گروہ منافق جہنمی طالب دنیا و حکومت تھا یا وہ جو کہے کہ مجتہد باغی مگر جنتی اور طالب قصاص تھا.......؟؟ . . جواب: سیدنا علی سیدنا معاویہ وغیرہ صحابہ اہلبیت کا اختلاف ہوا مگر انکی آپس مین نفرت و حقیقی دشمنی نہ تھی........!! سیدنا معاویہ سیدنا علی کی تعریف کرتے تھے افضل سمجھتے تھے س...

Who waz Turgut Alp? Islamic history

Image

ام المومنین سیدہ عائشہ اور حضرت امیر معاویہ

کیا بی بی عائشہ کو سیدنا معاویہ نے شہید کرایا........؟؟ . سوال: علامہ صاحب میں سعودیہ مین ہوں ایک دوست کو اسکے شیعہ دوستوں نے کنفیوز کیا ہوا ہے، اس کے شیعہ دوست صحیح مسلم کے حوالے سے بتا رہے ہین کہ بی بی عائشہ کو معاویہ نے قتل کرایا... شیعہ کہتے ہین کہ اہلسنت کتابون مین فقط یہ لکھا ہے کہ بی بی عاءشہ کی وفات ہوئی تفصیل بتانے سے کتراتے ہیں کیونکہ تفصیل میں جائیں گے تو معاویہ کو قاتل پاءیں گے... اس معاملے میں جلد از جلد رہنمائی فرمائیں اور بتائیں کہ سیدہ عائشہ کی وفات آخر کیسے ہوئی....؟؟ . جواب: صحیح مسلم مین ایسا کچھ نہیں، یہ اہل تشیع کا جھوٹ و بغضِ معاویہ ہے جو کہ انکی کتابوں میں اور انکی ذاتوں میں بھرا پڑا ہے، تمام اہل تشیع کو چیلنج ہے کہ صحیح مسلم میں بی بی عائشہ کے قتل کا ایسا واقعہ دکھا دیں... . البتہ اہل تشیع کی کتابوں میں یہ جھوٹ اور بغضِ معاویہ موجود ہے کہ نعوذ باللہ بی بی عائشہ کے گھر معاویہ نے گھڑا کھودوایا اور اوپر کچھ ڈال دیا اور بی بی عائشہ اس گھڑے مین گر کر وفات پا گئیں...نعوذ باللہ . ابن ھمام حسینی شیعہ لکھتا ہے: وقتل معاوية السيدة عائشة بحفر بئر لها وغطى فتحة ...