Syeda Aaishah R A

آج ام المومنین عفیفہ کائنات سیدہ عائشہ صدیقہ رض کا یوم وصال ہے ـ  آ پ کو حضور ﷺ  کی شریک حیات بننے کا شرف تب ملا جب ملیکةالعرب ام المومنین سیدہ خدیجة الکبری کا وصال ہوا ـ آپ امیر المومنین سیدنا ابوبکر صدیق رض کی صاحبزادی تھیں ـ کمال کی ذہین تھیں ،حافظہ بھی  کمال کا تھا ،تفقہ فی الدین میں بھی نمایاں مقام کی حامل تھیں ، کئی صحابہ نے ان سے دین سیکھا ـ کئی قرآنی آیات کی تفسیر ان سے منقول ہے ـ خصوصاً  خواتین سے متعلق مسائل  شرعیہ تو اکثر آپ کی وساطت سے امت تک پہنچے ـ

 حضورﷺ  آپ کو بہت چاہتے تھے  ،اسی لئے جب عدل بین الزوجین کا حکم آیا تو حضور ﷺ  نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ دل کے میلان میں عدل کرنا میرے اختیار میں نہیں اسلئے  اس پر مواخذہ  نہ فرمانا ، چنانچہ اللہ رب العزت نے آیات نازل فرمائیں جن میں  واضح کر دیا کہ قلبی میلان کے حوالے سے عدل بین الزوجین یہی ہے کہ کسی ایک کی طرف مکمل نہ جھک جائیں اور دوسریوں کو معلق نہ چھوڑ دیں ـ دیگر ازواج مطہرات رض بھی  حضور ﷺ  کی آپ کی طرف زیادہ رغبت سے آگاہ تھیں ـ

 واقعہ افک میں جب آپ کی پاکدامنی پر تہمت لگائی  گئی  تو اللہ رب العزت نے دس آیات نازل فرما کر آپ کی پاکدامنی کی شہادت دی ، یہ آپ کیلئے ایسا اعزاز ہے جس میں اور کوئی شریک نہیں  ـ آپ کا وصال بھی  بہت برکت والے دن یعنی یوم بدر میں ہوا ـ آج ہمیں اپنی محسنہ ماں کی یاد منانی چاہیے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے اہتمام کرنا چاہیے ، حسن ظن رکھنا چاہیے کہ آج ان کے اور شہدائے بدر کے  وسیلے سے مانگی ہوئی دعائیں  مقبول ہوں گی ـ

Comments

Popular posts from this blog

قبروں کا احترام اور سعودی حکومت کا طرز عمل

Method of Eating

کیا زمین ساکن ہے